پاکستان کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک پر کس طرح واپس آئے گی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم وننگ ٹریک پر کس طرح واپس آئے گی، سابق کرکٹر نے اہم بات بتادی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر اور موجودہ تجزیہ کار باسط علی کا اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دیکھیں گے آگے کیا ہوگا، […]

 0  1
پاکستان کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک پر کس طرح واپس آئے گی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم وننگ ٹریک پر کس طرح واپس آئے گی، سابق کرکٹر نے اہم بات بتادی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر اور موجودہ تجزیہ کار باسط علی کا اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دیکھیں گے آگے کیا ہوگا، میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اس بار بھی کچھ ہوگا، جس پر باسط علی کا صاف جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کچھ ہوگا۔

باسط علی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں جو پسندیدہ لوگ ہیں وہ جو کہیں گے بس وہی چیزیں ہونگی، وہ پسندیدہ لوگ اب بھی 100 فیصد اپنی جگہ پر برقرار رہیں گے۔

میزبان نے سوال کیا کہ اگر یہی سب چلتا رہے گا تو پاکستان کی کرکٹ کس طرح بہتر ہوگی، اس پر سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ نئے چہرے لائیں گے مگر دوسری جگہوں پر اور کہیں گے کہ ہم نے یہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا نئے چہرے لانے کی ضرورت پاکستان ٹیم میں ہے مگر حکام نئے چہرے دوسری جگہوں پر لے آئیں گے۔

سینئر اسپورٹس رپورٹر شاہد ہاشمی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اب کچھ نہ کچھ تو ہوگا کیوں کہ بابر اعظم بھی وطن واپس آگئے ہیں، بابر اعظم کی پی سی بی چیئرمین سے ملاقات ہوگی، سینئر منیجر بھی اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن بھی اپنی رپورٹ دیں گے لیکن طوفان سے پہلے ایک خاموشی ہوتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow