کھیل کے میدان سے بھارت کیلیے انتہائی بُری خبر، ورلڈ کپ اور چیمپئن شپ سے باہر
بھارت جو اپنی بڑی آبادی اور کثیر کمائی کے باعث کھیلوں کی دنیا کا چوہدری بننے کا خواہاں ہے اب اس کے لیے کھیل کے میدان سے ہی بری خبر ہے۔ بھارت کی کبڈی ٹیم پر انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد وہ نہ صرف انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن […]
بھارت جو اپنی بڑی آبادی اور کثیر کمائی کے باعث کھیلوں کی دنیا کا چوہدری بننے کا خواہاں ہے اب اس کے لیے کھیل کے میدان سے ہی بری خبر ہے۔
بھارت کی کبڈی ٹیم پر انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد وہ نہ صرف انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ بلکہ ورلڈ کپ میں بھی حصہ نہیں لے سکے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کبڈی ٹیم پر انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت پر پابندی لگانے کا بڑا فیصلہ ایشین کبڈی فیڈریشن کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا اور سیکریٹری ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کے خلاف اس انتہائی اقدام کی وجہ کبڈی فیڈریشن کی منتخب باڈی کو اختیارات نہ دینا قرار دیا ہے۔
سیکریٹری ایشین کبڈی فیڈریشن سرور رانا کا کہنا ہے کہ بھارت کبڈی حکام کو اس حوالے سے کئی مرتبہ یاد دہانی کرائی گئی مگر منتخب باڈی کو اختیارات نہیں دیے گئے۔
ایشین کبڈی فیڈریشن کے مطابق منتخب باڈی کو اختیارات نہ دیے جانے تک بھارتی ٹیم کے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی برقرار رہے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟