ویڈیو: ایک اوور میں 43 رنز بن گئے
کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انگلش فاسٹ بولر اولی رابنسن کے ایک اوور میں 43 رنز بن گئے۔ انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لیسٹر شائر اور سسکس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر اولی رابنسن نے ایک اوور میں 43 رنز دے دیے۔ لیسٹر شائر کے بیٹر لوئیس کمبر نے اولی رابنسن کے اوور […]
کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انگلش فاسٹ بولر اولی رابنسن کے ایک اوور میں 43 رنز بن گئے۔
انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لیسٹر شائر اور سسکس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر اولی رابنسن نے ایک اوور میں 43 رنز دے دیے۔
لیسٹر شائر کے بیٹر لوئیس کمبر نے اولی رابنسن کے اوور میں 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے اور ایک سنگل لیا، اوور میں تین نوبالز بھی شامل تھیں۔
کاؤ نٹی چیمپئن شپ میں نو بال کے 2 رنز کا قانون ہے، اس لیے اوور میں 3 نو بالز کے 6 رنز بھی بیٹنگ ٹیم کو ملے۔
کمبر نے رابنسن کے اوور سے قبل 56 گیندوں پر 72 رنز بنائے تھے جب رابنسن بولنگ کے لیے آئے تو انہوں نے 65 گیندوں پر 109 رنز بنالیے۔
اولی رابنسن نے 2021 میں ڈیبیو کیا تھا اور انگلینڈ کی جانب سے 20 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین اوور ہے۔
اس سے قبل 1990 میں نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک سیزن میں رابرٹ وینس نے 23 گیندوں کے اوور میں 77 رنز دیے تھے۔اس اوور میں 17 نو بالز شامل تھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟