ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیدیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں سرویون رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ اینٹیگوا میں مدمقابل ہیں جہاں آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر […]

 0  3
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیدیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں سرویون رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ اینٹیگوا میں مدمقابل ہیں جہاں آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

مقررہ 20 اوورز میں بنگلادیش نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز اسکور کئے، سب سے زیادہ رنز کپتان نجم الحسین نے بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس نے 16 رنز، توحید ہری ڈوئے نے 40رنز بنائے، جبکہ تسکین احمد 13 رنز بنار ناٹ آؤٹ ہوئے، علاوہ ازیں بنگلادیش کا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکا۔

بھارت نے افغانستان کو باآسانی قابو کر لیا

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 3، ایڈم زیمپا نے 2 اور مچل اسٹارک، اسٹوئنس اور گلین میکس ویل نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow