انتظار کی گھڑیاں ختم! مرزاپور سیزن 3 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا
ممبئی: پرائم ویڈیو انڈیا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کرائم ویب سیریز ’مرزاپور‘ کے سیزن 3 کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سے کچھ گھنٹے قبل یوٹیوبر پر پرائم ویڈیو انڈیا نے مرزاپور سیزن 3 کا آفیشل ٹریلر جاری کیا جسے شائقین کی جانب سے […]
ممبئی: پرائم ویڈیو انڈیا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کرائم ویب سیریز ’مرزاپور‘ کے سیزن 3 کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سے کچھ گھنٹے قبل یوٹیوبر پر پرائم ویڈیو انڈیا نے مرزاپور سیزن 3 کا آفیشل ٹریلر جاری کیا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
ٹریلر میں موجود مناظر خون اور قتل کی وارداتوں سے بھرے ہیں۔ اس میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، شویتا ترپاٹھی شرما، رسیکا دوگل، وجے ورما، ایشا تلوار، انجم شرما، پریان ہولی، ہرشیتا شیکھر گوڑ، راجیش تیلانگ، شیبا چڈھا، میگھنا ملک اور منو رشی چڈا شامل ہیں۔
ٹریلر نے شائقین کو کالین بھیا کی سرزمین مرزاپور کی یاد دلائی جہاں سیزن 2 کا چونکا دینے والا اختتام منا بھیا کی موت پر ہوا تھا۔ ٹریلر میں گڈو بھیا گاڑی سے نکل کر کالین بھیا کے مجسمے کو تباہ کرتا ہے۔
10 اقساط پر مشتمل سیزن 3 کو رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی ایکسل میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کیا گیا جس کے ہدایتکار گرومیت سنگھ اور آنند آئیر ہیں۔
ویب سیریز 5 جولائی 2024 کو پرائم ویڈیو پر خصوصی طور پر پریمیئر ہوگی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟