سیالکوٹ میں شادی پر پاکستانی کرنسی اور ڈالرز کی بارش

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک ایسی شہانہ شادی کے چرچے ہیں جس میں دولہے پر پاکستانی کرنسی اور امریکی ڈالرز نچھارو کیے گئے۔ پیرس روڈ سے پسرور خانے جانے والی بارات میں بھائیوں، دوستوں اور رشتے داروں کی جانب سے دولہے میاں پر 50 لاکھ روپے لٹائے گئے جبکہ شہری پاکستانی کرنسی اور ڈالر […]

 0  2
سیالکوٹ میں شادی پر پاکستانی کرنسی اور ڈالرز کی بارش

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک ایسی شہانہ شادی کے چرچے ہیں جس میں دولہے پر پاکستانی کرنسی اور امریکی ڈالرز نچھارو کیے گئے۔

پیرس روڈ سے پسرور خانے جانے والی بارات میں بھائیوں، دوستوں اور رشتے داروں کی جانب سے دولہے میاں پر 50 لاکھ روپے لٹائے گئے جبکہ شہری پاکستانی کرنسی اور ڈالر لوٹتے نظر آئے۔

دو ہفتے قبل سیالکوٹ میں دولہے کے بھائیوں نے شادی پر لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور زنانہ و مردانہ سوٹوں کی برسات کی تھی۔

نواحی علاقے ڈلوالی میں ٹرک چلتا رہا اور دولہے میاں کے بھائی ملکی اور غیر ملکی کرنسی اڑتے رہے، انہوں نے موبائل فونز بھی لٹائے۔

دولہے نے غیر ملکی کرنسی سے بنا ہوا ہار پہنا تھا۔ اس کے بھائی مبشر کا دعویٰ تھا کہ بھائی کی شادی پر ایک کروڑ سے زائد کرنسی اور دیگر اشیا لوٹا کر بھائی کی شادی کی خوشی منائی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow