آئمہ بیگ دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق بتایا ہے کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ گلوکارہ نے لکھا کہ مسلسل سفر، فلائٹس، شوز کی وجہ سے نیند پوری نہیں […]

 0  2

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق بتایا ہے کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔

گلوکارہ نے لکھا کہ مسلسل سفر، فلائٹس، شوز کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہوئی جس کے باعث منی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا۔

آئمہ بیگ نے ساتھ ہی اپنی کئی تصاویر بھی پوسٹ کیں ، جس میں سے ایک میں انہیں اسپتال میں لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

گلوکارہ کے مداحوں کو جیسے ہی ان کی صحت کے بارے میں اطلاع ملی، انہوں نے ان کے لیے دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا تھا کہ ’بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی‘ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑ کر جانے سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔

آئمہ بیگ نے اپنی اسٹوریز میں لکھا تھا کہ اللہ عمرہ قبول کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی۔

خیال رہے کہ عمرے کی ادائیگی سے قبل میوزیکل شوز کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow