سسرال والوں کے سامنے والد نے چپل منہ پر ماری پھر بھی۔۔۔۔۔ شہود علوی نے کیا کہا
اداکارہ شہود علوی نے انکشاف کیا ہے کہ سسرال والوں کے سامنے والد نے چپل منہ پر ماری پھر بھی رشتہ نہیں ٹوٹا۔ شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار شہود علوی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ ابا کو کسی بات پر غصہ آگیا تھا وہ بات یاد نہیں ہے جس دن میرے […]
اداکارہ شہود علوی نے انکشاف کیا ہے کہ سسرال والوں کے سامنے والد نے چپل منہ پر ماری پھر بھی رشتہ نہیں ٹوٹا۔
شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار شہود علوی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ ابا کو کسی بات پر غصہ آگیا تھا وہ بات یاد نہیں ہے جس دن میرے گھر سسرال والے بری لے کر آرہے تھے ابا نے مجھے ربڑ کی چپل اتار کر مجھے بلایا اور منہ پر چپل مرنا شروع کردی تھی۔
میزبان نے کہا کہ آپ سعادت مند تھے چپ چاپ پٹائی کھا لیتے تھے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کچھ نہیں کہتا تھا بس مار کھالیتا تھا۔
شہود علوی نے کہا کہ سسرال والوں نے مجھے والد سے مار کھاتے ہوئے دیکھا لیکن میرے سسرال والے بہادر تھے انہوں نے رشتے سے انکار نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ والدہ نے کبھی زندگی میں مجھے ہاتھ نہیں لگایا بلکہ وہ کوشش کرتی تھیں کہ والد کو بھی روکے اور دونوں کی لڑائی بھی اسی بات پر ہوتی تھی کہ بچوں کو کیوں مارا؟ ابو کہتے تھے تمہارے بچے ہیں میرے نہیں ہیں۔
اداکار نے کہا کہ بہت عرصے بعد سمجھ آیا کہ شاید میں جتنا تیز اور شیطان بچہ تھا اگر والد سے مار نہ کھاتا تو میں بہت بگڑ جاتا، مجھے بہت ساری چیزوں سے والد کی پٹائی نے روک دیا۔
شہود علوی نے کہا کہ اگر مجھے مار کھانے کا ڈر نہ ہوتا تو میں شاید کچھ غلط کرجاتا، میں اس کا کریڈٹ والد کو دیتا ہوں کہ اگر مجھ میں کچھ اچھی باتیں ہیں تو میرے والد کی وجہ سے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟