کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، پاکستان کے 3 وکٹوں پر 64 رنز

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، پاکستان نے پہلی اننگز میں تین وکٹیں گنوا کر 64 رنز بنالیے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹیں گنوا کر 64 رنز […]

 0  1
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، پاکستان کے 3 وکٹوں پر 64 رنز

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، پاکستان نے پہلی اننگز میں تین وکٹیں گنوا کر 64 رنز بنالیے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹیں گنوا کر 64 رنز بنالیے اور جنوبی افریقا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 551 رنز درکار ہیں۔

بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، کامران غلام 12، شان مسعود 2، سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا نے دو اور مارکو ینسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 615 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، رائن ریکلٹن نے ریکارڈ 259 رنز کی اننگز کھیلی، ٹیمبا باووما نے 106 او رکائل ویرینا نے 100 رنز بنائے۔

مارکو ینسن 62 اور کیشو مہاراج 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مارکرم 17، ربادا 6، ویان ملڈر اور بیڈنگھم 5، 5 رنز بناسکے، ٹرسٹن اسٹبس اور کوینا ماپھاکا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے تین، تین کھلاڑی آؤٹ کیے، خرم شہزاد اور میر حمزہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow