انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹی 20: قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں متوقع
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث رؤف کے علاوہ بلے […]
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔
ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث رؤف کے علاوہ بلے باز عثمان خان کو لائن اپ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
اوپنر صائم ایوب اور فاسٹ بولر حسن علی جو آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 کا حصہ تھے انہیں فائنل الیون سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں ٹیم مینجمنٹ شاداب خان یا ابرار احمد میں سے کسی ایک کو شامل کرنے کے لیے فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنے پر غور کررہی ہے۔
پاکستان کے وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن بھی کل انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف اور عثمان خان کو آٗئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 ٹیم میں شامل نہیں تھے، پاکستان نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟