’’شاہ رخ، سلمان، عامر بھی کسی ایک فلم میں ہوں تو گارنٹی نہیں وہ کامیاب ہوگی!‘‘
سابق بھارتی کرکٹر نے کہا ہے کہ اگر شاہ رخ، عامر اور سلمان خان تینوں بھی کسی ایک فلم میں موجود ہوں تو گارنٹی نہیں کہ وہ فلم کامیاب ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی خراب کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق بھارتی اوپنر ویریندر سہواگ نے کہا […]
سابق بھارتی کرکٹر نے کہا ہے کہ اگر شاہ رخ، عامر اور سلمان خان تینوں بھی کسی ایک فلم میں موجود ہوں تو گارنٹی نہیں کہ وہ فلم کامیاب ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی خراب کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق بھارتی اوپنر ویریندر سہواگ نے کہا کہ سب سے اہم پرفارمنس ہوتی ہے۔ آپ کا بڑا ہونا بھی کام نہیں آتا اگر بالی وڈ کے تینو خانز بھی کس ایک فلم میں ہوں تو ضروری نہیں کہ وہ فلم کامیاب ہو۔
انھوں نے کہا کہ بڑے سپراسٹارز کے ہونے کے باوجود بھی فلم کے لیے اچھی اسکرپٹ ہونی چاہیے اور سب کو اس کے لیے پرفارم کرنا ہوگا۔
سہواگ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح ممبئی انڈینز کی ٹیم کو بھی بڑے نام ہونے کے باوجود گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہوگا۔ روہت شرما نے اس سیزن میں صرف ایک سنچری اسکور کی اور وہ میچ بھی ان کی ٹیم ہار گئی تو ان کی باقی میچز میں کارکردگی کہاں گئی؟
انھوں نے اس بات کا بھی عندہ دیا کہ آئندہ سیزن میں ہوسکتا ہے کہ ممبئی کی ٹیم فلاپ شو کی وجہ سے اپنے نئے کپتان ہارک پانڈیا اور روہت شرما کو ریلیز کردے۔
سابق اوپنر نے کہا کہ ایشان کشن نے بھی ممبئی انڈینز کے لیے پورا سیزن کھیلا مگر وہ پاور پلے کے اندر ہی آؤٹ ہوتے رہے۔ ٹیم کے لیے سوریا کمار یادیو اور جسپریت بمراہ کے علاوہ کسی نے بھی کارکردگی نہیں دکھائی۔
واضح رہے کہ یہ سیزن بالخصوص ہاردک پانڈیا اور سابق کپتان روت شرما کے لیے بہت خراب رہا اور دونوں اپنی خراب فارم سے نہیں نکل پائے۔ بھارتی ٹیم کے دونوں اہم پلیئرز کی اس آئی پی ایل سیزن میں کارکردگی نہایت واجبی رہی جبکہ پانڈیا کو ان کی کپتانی پر شدید تنقید کا سامنا رہا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟