ناروے کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی، میزبان ٹیم کو شکست دیدی

ناروے فٹبال کپ میں پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے فاتحانہ آغاز کیا ہے، قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو شکست دیدی۔ ناروے کپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی، قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کی ٹیم کو 6-1سے شکست دے دی۔ ناروے اور قومی ٹیم نے پہلے ہاف میں 1،1 […]

 0  3

ناروے فٹبال کپ میں پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے فاتحانہ آغاز کیا ہے، قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو شکست دیدی۔

ناروے کپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی، قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کی ٹیم کو 6-1سے شکست دے دی۔

ناروے اور قومی ٹیم نے پہلے ہاف میں 1،1 گول اسکور کیا جبکہ قومی ٹیم نے دوسرے ہاف میں ناروے کے خلاف 5 گول اسکور کیے۔

قومی ٹیم کی جانب سے عبدالغنی نے 2، عیسیٰ، جنید، اویس اور محمد خان نے ایک ایک گول اسکور کیا، قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا دوسرا میچ کل وارڈ ینسیٹ فٹبال کلب کیخلاف کھیلے گی۔

یاد رہے قومی ٹیم 2023 میں رنر اپ رہی ہے، قومی ٹیم گزشتہ روز ناروے کپ میں شرکت کیلئے اوسلو پہنچی جہاں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow