صنم جنگ کے ہاں 8 سال بعد دوسری بیٹی کی پیدائش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان اور ماڈل صنم جنگ کے یہاں 8 سال بعد دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صنم جنگ نے خوشی کی خبر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔   View this […]

 0  7

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان اور ماڈل صنم جنگ کے یہاں 8 سال بعد دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صنم جنگ نے خوشی کی خبر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

اداکارہ صنم جنگ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ کی 22 جولائی کو اُن کے یہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُن کی بڑی بیٹی عالایا نے ’علیزا ‘ رکھا ہے۔

کیپشن میں انہوں نے مداحوں سے ان کی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

واضح رہے کہ اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہوئی جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ قیام پذیر ہیں، صنم جنگ شوبز انڈسٹری کی کامیاب اداکارہ و میزبان ہیں جنہوں نے 2010 میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

36 سالہ اداکارہ صنم جنگ نے ایک پیشہ ور پائلٹ سید عبد القسام جعفری سے 2016 میں شادی کی تھی، اس خوبصورت جوڑی کی ایک 8 سالہ بیٹی بھی ہے جس کا نام عالایا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow