میں بھی روزے رکھ رہی ہوں، ملتان سلطانز کوچ ایلیکس ہارٹلے
پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کی اسپن بولنگ کوچ ایلیکس ہارٹلے کا کہنا ہے کہ میں بھی رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کی اسپن بولنگ کوچ ایلیکس ہارٹلے نے کہا کہ میں یہ محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ روزے رکھ کر کیسے […]
پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کی اسپن بولنگ کوچ ایلیکس ہارٹلے کا کہنا ہے کہ میں بھی رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کی اسپن بولنگ کوچ ایلیکس ہارٹلے نے کہا کہ میں یہ محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ روزے رکھ کر کیسے شام میں کرکٹ کھیلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چار بجے کھانا کھاتے ہیں اس کے بعد پورا دن بھوکے رہتے ہیں۔
ملتان سلطانز کی کوچ نے کہا کہ ہم شام میں روزہ کھولتے ہیں پھر سب لوگ نماز پڑھنے جاتے ہیں، یہ ایک مشکل کام ہے مجھے پیاس کا بہت احساس ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز نے انگلینڈ کی سابق کرکٹر ایلیکس ہارٹلے کو اسسٹنٹ اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا تھا۔
ایلیکس ہارٹلے 28 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کی ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہے، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سلطانز سے فائنل کھیلے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟