پی ایس ایل 9 ایلیمنیٹر 2: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت لیا
پی ایس ایل 9 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ […]
پی ایس ایل 9 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پشاور زلمی نے تین تبدیلیاں کی ہیں، حسین طلعت، عارف یعقوب اور خرم شہزاد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
پی ایس ایل 9 میں پشاور نے دس میں سے چھ میچ جیتے چار میں شکست ہوئی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلیمنیٹر میں چھٹی کامیابی حاصل کی تھی۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پشاور کو اسلام آباد پر معمولی برتری حاصل ہے، زلمی نے بارہ اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے گیارہ میچز جیتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟