ویڈیو: مہنگائی سے شہریوں کا پارا ہائی، ایک دوسرے پر تربوز سے حملے

کراچی: رمضان المبارک میں مہنگائی نے شہریوں کی پریشانیاں حد سے بڑھا دیں، کراچی میں ایک ریڑھی بان اور خریداروں کے درمیان لڑائی ہو گئی جس میں شہریوں نے تربوز اٹھا کر ایک دوسرے پر پھینکے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک علاقے سعید آباد 5، جے میں ریڑھی بان اور خریداروں میں لڑائی ہو […]

 0  11

کراچی: رمضان المبارک میں مہنگائی نے شہریوں کی پریشانیاں حد سے بڑھا دیں، کراچی میں ایک ریڑھی بان اور خریداروں کے درمیان لڑائی ہو گئی جس میں شہریوں نے تربوز اٹھا کر ایک دوسرے پر پھینکے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک علاقے سعید آباد 5، جے میں ریڑھی بان اور خریداروں میں لڑائی ہو گئی، جس میں مہنگائی کے مارے شہریوں نے تربوز اٹھا کر ایک دوسرے پر مارے۔

واقعے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو اوپر مکان میں موجود شہری نے موبائل فون سے بنائی، معلوم ہوا کہ لڑائی تربوز مہنگا بیچنے پر ہوئی، لڑائی کے دوران دو گروپوں نے ایک دوسرے پر تربوز سے حملے کیے، ویڈیو میں علاقے کو میدان جنگ بنا دیکھا جا سکتا ہے۔

لڑائی کے دوران مشتعل افراد نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے بھی وار کیا، واقعے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے، تاہم کسی نے قانونی کارروائی نہیں کروائی، یہ واقعہ گزشتہ روز افطاری سے پہلے پیش آیا تھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرتی اسی لیے مصنوعی مہنگائی عروج پر ہے، علاقہ مکینوں نے الزام لگایا کہ علاقے میں جگہ جگہ پتھارے اور ریڑھیوں سے انتظامیہ رشوت بھی لیتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow