رات کو لگنے والی بھوک : ایسے میں کیا کھانا چاہیے؟

راتوں کو دیر تک جاگنا اب ایک عام سی بات بن چکی ہے، نوجوانوں کی بڑی تعداد رات گئے اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ یا موبائل فون یا اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ساتھ کھیلتے ہوئے گزار دیتے ہیں۔ یہ عمل کسی طور بھی صحت بخش نہیں کیونکہ رات کو نیند پوری نہ کرنا تو […]

 0  10
رات کو لگنے والی بھوک : ایسے میں کیا کھانا چاہیے؟

راتوں کو دیر تک جاگنا اب ایک عام سی بات بن چکی ہے، نوجوانوں کی بڑی تعداد رات گئے اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ یا موبائل فون یا اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ساتھ کھیلتے ہوئے گزار دیتے ہیں۔

یہ عمل کسی طور بھی صحت بخش نہیں کیونکہ رات کو نیند پوری نہ کرنا تو ویسے ہی صحت کے اصولوں کے خلاف ہے اور دوسرا رات کو لگنے والی بھوک بھی معدے پر بہت برا اثر ڈالتی ہے۔

لوگ اپنا پیٹ بھرنے کیلئے جنک فوڈز کا استعمال کرتے ہیں جو بھوک مٹانے کے ساتھ آپ کو کئی امراض میں مبتلا بھی کرسکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کیلئے ماہرین صحت نے کچھ ایسی اشیاء بتائی ہیں جو رات کے وقت کھانے اور صحت کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے بہت بہتر ہیں۔

رات کو دیر تک جاگنے والے لوگ اگر یہ چند صحت بخش اسنیکس کھائیں گے تو ان کی صحت متاثر نہیں ہوگی۔

پاپ کارن

فلم دیکھتے ہوئے پاپ کارن کھانا کون پسند نہیں کرتا تاہم یہ ہلکے پھلکے مزیدار اسنیکس کیلوری میں کم لیکن فائبر سے بھر پور ہوتے ہیں اس طرح یہ آپ کی بے وقت کی بھوک کو مٹانے کے ساتھ دیر تک پیٹ بھرے کا احساس دلاتے ہیں۔

پھل

رات بھوک لگنے پر پھل سے بہتر کوئی غذا نہیں ہوسکتی، ایک طرف ان میں موجود وٹامنز اور منرلز آپ کی صحت بہتر بناتے ہیں تو دوسری جانب فائبر کی کثیر مقدار بھوک کو مٹاکر آپ کو سیر کر دیتی ہے جیسے اسٹرابیری، آڑو اور تربوز جو شوگر میں کم ہونے کے ساتھ بہترین اسنیکس ثابت ہوسکتے ہیں۔

چپس

پھلوں اور سبزیوں کو خشک کر کے چپس تیار کیے جاتے ہیں یہ صحت بخش ہونے کے ساتھ رات گئے کی بھوک کو مٹانے کے لیے بہترین ہیں۔

گریاں

خشک میوہ جات کی افادیت سے کون واقف نہیں جبکہ اسے کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے مٹھی بھر گریاں جیسے بادام، اور پستے آپ کو صحت بخش اجزاء فراہم کرنے کے ساتھ رات کی بھوک دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow