کم سے کم وقت میں موٹاپا دور کرنے کا حیرت انگیز طریقہ، تحقیق

موٹاپا انسان کی ظاہری شخصیت بہت زیادہ متاثر کرتا ہے یہ نہ صرف مختلف سنگین امراض کا باعث بلکہ زندگی کی دوڑ میں بھی آپ کو پیچھے دھکیل سکتا ہے۔ پیٹ کی فاضل چربی امراض کی جڑ بھی ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس سے ذیابیطس، بلڈپریشر، امراض قلب اور فالج غرض کہ لاتعداد بیماریوں کا […]

 0  4
کم سے کم وقت میں موٹاپا دور کرنے کا حیرت انگیز طریقہ، تحقیق

موٹاپا انسان کی ظاہری شخصیت بہت زیادہ متاثر کرتا ہے یہ نہ صرف مختلف سنگین امراض کا باعث بلکہ زندگی کی دوڑ میں بھی آپ کو پیچھے دھکیل سکتا ہے۔

پیٹ کی فاضل چربی امراض کی جڑ بھی ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس سے ذیابیطس، بلڈپریشر، امراض قلب اور فالج غرض کہ لاتعداد بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

موٹاپا ختم کرنے کا کوئی جادوئی حل تو ہے نہیں بلکہ طرز زندگی میں تبدیلی ہی سے آپ اپنی شخصیت میں جادوئی تبدیلی لاسکتے ہیں تاہم ایک طریقہ ایسا بھی ہے کہ جس پر عمل کرکے آپ اسمارٹ بننے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔

مندرجہ ذیل سطور میں آپ کو ایک ایسی تحقیق کے بارے میں بتا رہے ہیں جس کے بارے میں جان کر آپ اپنے موٹاپے کو چند ہفتوں میں بائے بائے کہہ سکیں گے۔

ورزش کیے بغیر وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک نئی تحقیق کی صورت میں اچھی خبر سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ سیب کا سرکہ پینے سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

لبنان کی ہولی اسپرٹ یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق سیب کا سرکہ نہار منہ پینا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تحقیقی مطالعہ کے دوران 46 مرد اور 74 خواتین رضاکاروں کا تین ماہ تک جائزہ لیا گیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ قبض سے نجات کے لیے ایک بہترین سپلیمنٹ ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے استعمال کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے۔

اس تحقیق کی روح کے مطابق ڈاکٹر رونی ابو خلیل نے تحقیقی مطالعے کے دوران تین ماہ کے عرصے تک 46 مرد اور 74 خواتین رضاکاروں کا جائزہ لیا، جن کی عمریں 27 سے 34 سال کےدرمیان تھیں۔

120مردوں اور خواتین کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے تین گروپوں نے 12 ہفتے تک روزانہ ناشتے سے قبل 5، 10 اور 15 ملی لیٹر ایپل کاسرکہ پیا، جب کہ چوتھے تجرباتی گروپ کو بے ضرر مائع دیا گیا۔

اگرچہ اس تحقیق میں حصہ لینے والوں کا وزن تین ماہ کے عرصے میں کم ہوا، لیکن ڈاکٹر ابو خلیل کا کہنا ہے کہ اس تحقیق میں رضاکاروں کی ایک محدود تعداد شامل تھی اور یہ کہ تین ماہ کا دورانیہ زیادہ طویل نہیں ہے، اور ممکنہ طویل عرصے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

تین ماہ کے بعد، محققین نے تینوں گروپوں میں وزن میں کمی کا مشاہدہ کیا ، روزانہ 15 ملی لیٹر سرکہ گروپ کے شرکاء نے اوسطاً 170 سے 155 پاؤنڈ وزن کم کیا، جب کہ 10 ملی لیٹر سرکہ گروپ کے شرکاء کا وزن 174 سے 159 پاؤنڈ تک کم ہوا، اور تیسرے گروپ کا اوسط 174 سے کم ہو کر 163 پاؤنڈ رہ گیا۔

مطالعہ میں حصہ لینے والے رضاکاروں نے محققین کو خوراک اور جسمانی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات بھی فراہم کیں۔

بہت سے پچھلے مطالعات میں سیب کے سرکہ کے استعمال سے خون میں شکر کی سطح اور بھوک کم ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، یہ ٹرائگلیسرائڈز (خون میں پائی جانے والی چربی کی ایک قسم) اور کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow