نیند کی کمی کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
نیند کی کمی کا ایک اور نقصان سامنے آگیا نیند کی کمی سے لاتعداد جسمانی اور دماغی عارضوں کے بعد اب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ طویل عرصے تک ناکافی یا بری نیند کے شکار ہیں تو اس سے پٹھوں اور عضلات کی کمزوری یعنی ڈسمورفیا کا عارضہ پیدا ہوسکتا ہے۔ پھر ... Read more
نیند کی کمی سے لاتعداد جسمانی اور دماغی عارضوں کے بعد اب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ طویل عرصے تک ناکافی یا بری نیند کے شکار ہیں تو اس سے پٹھوں اور عضلات کی کمزوری یعنی ڈسمورفیا کا عارضہ پیدا ہوسکتا ہے۔ پھر یہ بھی کہا گیا ہے کہ بالخصوص نوجوان اس کیفیت کا زیادہ شکار ہوسکتے ہیں۔
اس کے لیے ایک طویل مطالعہ کیا گیا ہے جس میں لگ بھگ 900 ایسے افراد شامل کئے گئے ہیں جو یا تو جوانی کی دہلیز پر قدم رکھ چکے تھے یا پھر نوجوان تھے۔ ان میں سے ایک یا دو ہفتے تک متاثرہ نیند کے شکار افراد میں پٹھوں اور عضلات کی کمزوری زیادہ دیکھی گئی۔ پھر یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ عارضہ فوری لاحق ہوجاتا ہے اور اس کی شدت نیند کے گھنٹوں میں کمی کے ساتھ ساتھ بڑھتی جاتی ہے۔
یہ تحقیق بنیادی سائنسی جریدے سلیپ میں شائع ہوئی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیند کی کمی دماغی صلاحیت کو شدید متاثر کرتی ہے بلکہ نفسیاتی عوارض اور خودکشی کے خیالات کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ نوجوان اپنی مصروفیات کی بنا پر مکمل نیند نہیں لیتے جو ہر ایک کےلحاظ سے سے 7 تا 10 گھنٹے ہوسکتی ہے۔ اس کیفیت میں مسل ڈسمورفیا پیدا ہوتا ہے۔
ماہرین نے نوٹ کیا کہ کئی نوجوانوں میں غیرضروری غذائی سپلیمنٹ، اسٹیروئڈز، بے چینی یا ڈپریشن کا رحجان بھی تھا جن کا نتیجہ نیند کی کمی کی صورت میں برآمد ہوا۔ ان عوامل کو قابو کرکے نیند کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟