تیندوا مسافروں سے بھری بس پر جھپٹ پڑا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت میں تیندوے نے مسافروں سے بھری بس پر دھاوا بول دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بنگلورو کے بنیرگھاتا نیشنل پارک کے دورے کے دوران سیاح اس وقت خوفزدہ ہوگئے جب تیندوے نے ان کی بس پر حملہ کردیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے […]

 0  1
تیندوا مسافروں سے بھری بس پر جھپٹ پڑا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت میں تیندوے نے مسافروں سے بھری بس پر دھاوا بول دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بنگلورو کے بنیرگھاتا نیشنل پارک کے دورے کے دوران سیاح اس وقت خوفزدہ ہوگئے جب تیندوے نے ان کی بس پر حملہ کردیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس پارک کی جانب رکی ہوئی ہے اور تیندوا بس کی کھڑکی سے لٹکا ہوا ہے۔

تیندوے نے کو دیکھ کر ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس آگے بڑھا دی۔

یہ واقعہ اتوار کو سفاری کے دوران اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے تیندوے کو قریب سے دیکھنے کے لیے بس روکی تھی اور اسی دوران جانور نمودار ہوا جس کے نتیجے میں مسافر خوفزدہ ہوگئے۔

پارک کے ایک اہلکار کے مطابق سیاح شروع میں ڈر گئے تھے لیکن جلد ہی وہ تیندوے سے مسحور ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق تیندوے کے حملے میں بھی کوئی بھی سیاح زخمی نہیں ہوا اور ڈرائیور سمیت سب محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ یہ ایک ایسا ناقابل فراموش واقعہ ہے جسے سیاح بھولیں گے نہیں اور آئندہ اسے دیکھ کر دوسرے لوگ بھی اپنے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow