ڈیلیوری بوائے کی ’ہارلے ڈیوڈسن‘ پر پارسل پہنچانے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں ڈیلیوری بوائے کو مہنگی موٹر سائیکل ’ہارلے ڈیوڈسن ‘ پر پارسل پہنچاتے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام […]

 0  2
ڈیلیوری بوائے کی ’ہارلے ڈیوڈسن‘ پر پارسل پہنچانے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں ڈیلیوری بوائے کو مہنگی موٹر سائیکل ’ہارلے ڈیوڈسن ‘ پر پارسل پہنچاتے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مذکورہ ویڈیو اکشے شیٹیگر نامی صارف نے شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہارلے ڈیوڈسن پر موجود ڈیلیوری رائیڈر ٹریفک سگنل پر رکا ہے اور سگنل کھلتے ہی وہ منزل کی جانب رواں دواں ہوجاتا ہے، اس نے مہنگا ہیلمٹ اور گلوز بھی پہن رکھے ہیں۔

ڈیلیوری بوائے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ بھائی کا ہیلمٹ بھی پانچ ہزار روپے کا ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ڈیلیوری بوائے خود زوماٹو کے بانی دیپندر گوئل ہوسکتا ہے جو کبھی کبھار اپنے فارغ وقت میں آرڈر پہنچانے کے لیے جانا جاتا ہے۔‘

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’آرڈر سے زیادہ پیٹرول خرچ ہوگیا۔‘ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’موٹر سائیکل کا قرضہ بھی تو ادا کرنا ہوگا۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow