سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز کا حیران کن انکشاف
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کرنے کے جرم میں گرفتار ملزمان نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ چند روز قبل سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہوئے تھے جس کے بعد سُپر اسٹار نے اپارٹمنٹ خالی کر دیا […]
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کرنے کے جرم میں گرفتار ملزمان نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔
چند روز قبل سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہوئے تھے جس کے بعد سُپر اسٹار نے اپارٹمنٹ خالی کر دیا تھا۔
بعدازاں، پولیس نے ریاست گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا جو 16 سے 25 اپریل تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔
شوٹرز نے تفتیش کے دوران بتایا کہ انہیں گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے کیلیے 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا جس میں سے 1 لاکھ روپے وصول ہوئے۔
ملزمان نے بتایا کہ فائرنگ کرنے کا مقصد سلمان خان کو قتل کرنا نہیں بلکہ خوفزدہ کرنا تھا۔
رپورٹس کے مطابق انمول بشنوئی سے رابطے میں رہنے کیلیے ملزمان انٹرنیٹ کالنگ کرتے تھے۔ ملزمان کو اُس وقت پکڑا گیا جب انہوں نے فائرنگ کرنے کے بعد انمول بشنوئی کے ساتھ بات چیت کیلیے فون کا استعمال کیا۔
پولیس نے انمول بشنوئی کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا ہے جو اس وقت کینیڈا میں ہے۔ 14 اپریل 2024 کو صبح 5 بجے سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔
سُپر اسٹار کے گھر پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور پولیس نے گجرات کے ضلع بھوج سے دو ملزمان 24 سالہ وکی گپتا اور 21 سالہ ساگر پال کو گرفتار کیا تھا جنہیں تفتیش کے لیے ممبئی منتقل کر دیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟