کیا سنیل شیٹی نانا بننے والے ہیں؟

ممبئی: سوشل میڈیا پر بالی وڈ کے سُپر اسٹار سنیل شیٹی کے نانا بننے کی خبریں زیرِ گردش ہیں جن پر اداکار کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق قیاس آرائیاں ہیں۔ اس […]

 0  3
کیا سنیل شیٹی نانا بننے والے ہیں؟

ممبئی: سوشل میڈیا پر بالی وڈ کے سُپر اسٹار سنیل شیٹی کے نانا بننے کی خبریں زیرِ گردش ہیں جن پر اداکار کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

گزشتہ سال جنوری میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق قیاس آرائیاں ہیں۔ اس متعلق جوڑے نے خود تو کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن سنیل شیٹی کے ایک حالیہ تبصرے نے افواہوں کو جنم دیا۔

ڈانس ریئلٹی شو ’ڈانس دیوانے‘ میں بھارتی سنگھ کی جانب سے جج سنیل شیٹی کو’کُول نانا‘ (COOL NANA) کہہ کر پکارا گیا تو انہون نے جواب میں کہا کہ ’جی ہاں، اگلے سیزن میں جب میں آؤں گا تو میں نانا کی طرح اسٹیج پر چلوں گا۔‘

سُپر اسٹار کے اس تبصرہ نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی کہ ان کی بیٹی اتھیا شیٹی حاملہ ہیں۔

اتھیا شیٹی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں مگر ان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹس میں اس متعلق کوئی اشارہ نہیں ملتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے 2019 میں ایک دوسرے تعلقات قائم کیے تھے اور 2023 میں شادی کی۔ جوڑے کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow