ٹکر مارنے کے بعد ٹرک ڈرائیور بائیک کو گھسیٹتا ہوا لے گیا! خوفناک ویڈیو
ٹرک ڈرائیور موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مارنے کے بعد اس کی بائیک کو اپنی گاڑی کے پہیوں کے ساتھ گھسیٹتا ہوا دور تک لے گیا۔ بھارتی شہر حیدرآباد سے ایک خوفناک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک ڈرائیو نے پہلے تو بائیک کو ٹکر ماری اس کے بعد […]
ٹرک ڈرائیور موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مارنے کے بعد اس کی بائیک کو اپنی گاڑی کے پہیوں کے ساتھ گھسیٹتا ہوا دور تک لے گیا۔
بھارتی شہر حیدرآباد سے ایک خوفناک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک ڈرائیو نے پہلے تو بائیک کو ٹکر ماری اس کے بعد وہ رکا نہیں بلکہ حادثے کے بعد اپنی گاڑی کے ذریعے بائیک کو گھسیٹتا ہوا لے جارہا ہے۔
اس دوران موٹرسائیکل کے زمین پر رگڑ کھانے سے چنگاریاں بھی نکلتی رہی ہیں جبکہ بائیک سوار بال بال بچنے میں کامیاب رہا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 14 اپریل کی رات عبدالمجید نامی شخص موٹر سائیکل پر محو سفرتھا، لکشمی گارڈن کے قریب عقبی سمت سے آنے والی تیزرفتار ٹرک نے اس کی بائیک کو ٹکر دے ماری۔
حادثہ کے بعد بائیک سوار شخص دور جاگرا جبکہ بائیک ٹرک کے سامنے آگئی جسے ڈرائیور اپنی ٹرک کے ساتھ کھینچتا ہوا دور تک لے گیا ۔
ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی بلکہ وہ بائیک کو گھسیٹتا ہوا تقریباً ایک کلومیٹر تک لے گیا۔ سڑک سے گذرنے والے افراد نے اس واقعے کی ویڈیو بنالی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حادثہ میں موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی، اس دوران بعض افراد نے ٹرک ڈرائیورکو پکڑنے کے لیے اس کا تعاقب بھی کیا لیکن وہ اس وقت پکڑ میں نہ آسکا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟