خاتون پرنسپل کو اسکول سے گھسیٹ کر نکالنے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں برطرف کی گئی خاتون پرنسپل کو اسکول سے گھسیٹ کر نکالنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے بشپ جانسن گرلز اسکول اینڈ کالج میں خاتون پرنسپل کو پیپر لیک کیس میں برطرف کرنے کے بعد گھسیٹ کر اسکول سے نکال دیا گیا۔ پرنسپل […]

 0  2

بھارت میں برطرف کی گئی خاتون پرنسپل کو اسکول سے گھسیٹ کر نکالنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے بشپ جانسن گرلز اسکول اینڈ کالج میں خاتون پرنسپل کو پیپر لیک کیس میں برطرف کرنے کے بعد گھسیٹ کر اسکول سے نکال دیا گیا۔

پرنسپل پارول سولومون کو مبینہ طور پر پیپر لیک کیس میں ملوث پائے جانے کے بعد عہدے سے برطرف کیا گیا تھا لیکن انہوں نے کرسی چھوڑنے سے انکار کردیا تھا جس کے نتیجے میں افرا تفری پھیل گئی اور اسکول کے عملے نے انہیں زبردستی کرسی سے اٹھایا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون پرنسپل کو اسکول کا عملہ کرسی سے ہٹا رہا ہے جبکہ وہ بار بار کہہ رہی ہیں کہ مجھے ہاتھ نہیں لگاؤ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تکرار کے بعد اسکول کے عملے نے سولومون کو ہٹا کر دوسری پرنسپل شرلی میسی کو کرسی پر بٹھا دیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال فروری میں خاتون پرنسپل پیپر لیک کیس میں ملوث پائی گئی تھیں جبکہ پولیس نے اس کیس میں 10 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

پارول سولومون کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ نئی پرنسپل شرلی میسی کو مقرر کیا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow