ہنسی مذاق کے دوران خاتون تیسری منزل گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل
ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی کے قریب دوستوں سے ہنسی، مذاق کے دوران ایک عمارت کی تیسری منزل سے گر کر خاتون ہلاک ہوگئی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہولناک واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ نگینہ دیوی عمارت کی تیسری منزل کی بالکونی کی […]
ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی کے قریب دوستوں سے ہنسی، مذاق کے دوران ایک عمارت کی تیسری منزل سے گر کر خاتون ہلاک ہوگئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہولناک واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ نگینہ دیوی عمارت کی تیسری منزل کی بالکونی کی منڈیر پر بیٹھی اپنی سہیلی سے مل رہی تھی۔
ان کی سہیلی نے مذاق کرتے ہوئے گلے میں ہاتھ ڈال کر انہیں پیچھے کیا تو وہ اپنا توازن قائم نہ رکھ سکیں اور عمارت کی منڈیر سے پیچھے گر گئی۔
واقعہ ممبئی سے تیس کلومیٹر دور ڈومبیوالی میں واقع گلوب اسٹیٹ بلڈنگ میں پیش آیا۔متاثرہ خاتون کی شناخت نگینہ دیوی کے نام سے ہوئی ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، درجنوں شہید
عمارت سے گرنے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئے، پولیس نے حادثاتی موت سے متعلق رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟