ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے بھارت کو مات دیدی
برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی، کامران اکمل اور شرجیل خان نے جارحانہ اننگز کھیل کر جیت کی بنیاد رکھی۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے بھارت کو بھی پچھاڑ دیا، لیگ میں پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی، پاکستان چیمپئنز نے روایتی حریف بھارت کو […]
برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی، کامران اکمل اور شرجیل خان نے جارحانہ اننگز کھیل کر جیت کی بنیاد رکھی۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے بھارت کو بھی پچھاڑ دیا، لیگ میں پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی، پاکستان چیمپئنز نے روایتی حریف بھارت کو 68 رنز سے شکست دی۔ بھارتی ٹیم 244 رنز کے تعاقب میں 175 تک محدود رہی۔
سریش رائنا کی نصف سنچری اور امباتی رائیڈو کے 39 رنز رائیگاں گئے، پاکستان کی طرف سے شعیب ملک اور وہاب ریاض نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو جیت کیلئے 244 رنز کا ہدف دیا، پاکستانی لیجنڈز نے پہلے کھیل کر 4 وکٹوں کے نقصانق پر243 رنز بنائے۔
کامران اکمل نے 40 گیندوں پر 77رنز حارحانہ اننگز کھیلی، شرجیل خان نے 30 گیندوں پر 72 رنز کی طوفانی اننگز تراشی، صہیب مقصود نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 51 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے آرپی سنگھ، پون نیگی، انوریت سنگھ اور دھول کلکرنی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟