پاکستان ٹیم کے کوچ سے متعلق پونٹنگ نے کیا کہا؟
رکی پونٹنگ نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کے طور پر جیسن گلیسپی کی تقرری کی حمایت کی ہے۔ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے جیسن گلیسپی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال کوچ کے طور پر تقرری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پونٹنگ نے گلسپی کا موازنہ گوتم گمبھیر سے کیا اور […]
رکی پونٹنگ نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کے طور پر جیسن گلیسپی کی تقرری کی حمایت کی ہے۔
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے جیسن گلیسپی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال کوچ کے طور پر تقرری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
پونٹنگ نے گلسپی کا موازنہ گوتم گمبھیر سے کیا اور گزشتہ کچھ سالوں میں مختلف ٹیموں میں ان کے مضبوط کوچنگ ریکارڈ پر بات کی۔
چیئرمین پی سی بی کا گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے متعلق بڑا فیصلہ
رکی پونٹنگ نے کہا کہ جیسن گلیسپی تھوڑا سا گوتم گمبھیر جیسا ہے وہ جہاں کہیں بھی رہے ہیں ان کا کوچنگ ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے اسے کچھ چیلنجز ہوں گے، مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن وہ ایک گہری سوچ رکھنے والے ہیں۔
پونٹنگ نے کہا کہ ٹیم کے سابق ساتھیوں نے مختلف واٹس ایپ گروپس کے ذریعے گلیسپی کی حمایت ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہمارے پاس سالوں کے دوران چند واٹس ایپ گروپس ہیں ہم سب نے اسے (گلسپی) کو مبارکباد دی۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ پاکستان کی T20 ورلڈ کپ کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کوچنگ سیٹ اپ میں تبدیلیاں حیران کن نہیں تھیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ایسی تبدیلیاں ضروری ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟