پی ایس ایل 10 میں فرنچائزز کا ریٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے 6 فرنچائزز نے برقرار رکھنے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نے 7، 7 کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے، لاہور قلندرز، اسلام آباد […]
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے 6 فرنچائزز نے برقرار رکھنے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نے 7، 7 کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8، 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔
کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں جیمز ونس اور حسن علی، گولڈ میں کپتان شان مسعود اور عرفان نیازی جبکہ سلور کیٹیگری میں عرفات منہاس، ٹم سائفرٹ اور زاہد محمود کو ری ٹین کیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ تقریب گیارہ جنوری کو ہوگی۔
پی ایس ایل 18 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا، 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے لیے دستخط کیے ہیں۔
پی ایس ایل قواعد کے مطابق ہر فرنچائز کو 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟