ویڈیو: ویرات کوہلی کے ساتھ پویلین لوٹتے وقت کیا ہوا؟

بھارتی ٹیم کے مایہ نازبیٹر ویرات کوہلی کو آؤٹ ہونے کے بعد پویلین جاتے ہوئے تماشائیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر آسٹریلوی بیٹر کونسٹاس کے جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ملیبرن میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام […]

 0  0

بھارتی ٹیم کے مایہ نازبیٹر ویرات کوہلی کو آؤٹ ہونے کے بعد پویلین جاتے ہوئے تماشائیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر آسٹریلوی بیٹر کونسٹاس کے جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ملیبرن میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے اور انہیں کینگروز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 310 رنز درکار ہیں، آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 474 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

رشبھ پنت 6 اور رویندرا جڈیجا 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکآٹ بولینڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ڈیبیو کرنے والے آسٹریلوی بیٹر کو سیم کونسٹاس کو ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر جشن مناتے دیکھا گیا ہے۔

ویرات کوہلی 86 گیندوں پر 36 رنز بنا کر بولینڈ کی گیند پر الیکس کیری کو کیچ دے بیٹھے۔

تاہم آسٹریلیا کے تماشائیوں نے سیم کونسٹاس کے ساتھ جھگڑے کا بدلہ ویرات کوہلی سے لے لیا اور جب وہ آؤٹ ہوکر جانے لگے تو ان پر جملے کسے۔

ویرات کوہلی یہ دیکھ کر غصے میں آگئے اور کچھ کہنے کے لیے واپس آئے لیکن پھر واپس چلتے بنے۔

واضح رہے کہ جب کونسٹاس نے جسپریت بمراہ کو اسکوپ پر چھکے اور چوکے لگائے تھے تو ویرات کوہلی جان بوجھ کر کونسٹاس سے ٹکرائے تھے اور ان سے جھگڑا کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کوہلی پر تنقید کی گئی تھی۔

آسٹریلوی میڈیا نے بھی ویرات کوہلی کے رویے کی تنقید کی اور انہیں ’جوکر‘ قرار دیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow