سلمان خان کی 5 فلمیں جو باکس آفس پر بڑی فلاپ ثابت ہوئیں
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا شمار سپر اسٹارز میں ہوتا ہے اور ان کا کیریئر تین دہائیوں پر محیط ہے، دبنگ خان کی کئی فلمیں ہٹ ہوئی ہیں تو بہت سی باکس آفس پر فلاپ بھی ثابت ہوئی ہیں۔ سلمان خان نے آج 27 دسمبر کو اپنی 59ویں سالگرہ منارہے ہیں اور مداحوں کی […]
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا شمار سپر اسٹارز میں ہوتا ہے اور ان کا کیریئر تین دہائیوں پر محیط ہے، دبنگ خان کی کئی فلمیں ہٹ ہوئی ہیں تو بہت سی باکس آفس پر فلاپ بھی ثابت ہوئی ہیں۔
سلمان خان نے آج 27 دسمبر کو اپنی 59ویں سالگرہ منارہے ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں جنم دن کی مبارکباد دی جارہی ہیں لیکن ہم بات کررہے ہیں ان کی باکس آفس پر پانچ سب سے بڑی فلاپ فلموں کی جن کے بارے میں جاننے کے لیے اسکرول کریں ۔
2023: کسی کا بھائی کسی کی جان
گزشتہ سال ریلیز ہونے والی ایکشن ڈرامہ فلم جس میں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے نے مرکزی کردار نبھایا لیکن یہ فلم مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی، 125 کروڑ کے بجٹ سے بنی اس فلم نے باکس آفس پر 182.44 کروڑ روپے کی کمائی کی جو کہ توقعات سے کم تھی۔
فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کئی نئے چہروں کو متعارف کروایا گیا لیکن وہ اپنی شناخت نہیں بناسکے۔
2017: ٹیوب لائٹ
سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی فلاپ فلموں میں شمار ہوتی ہے، یہ فلم 100 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی، اس نے باکس آفس پر 211.14 کروڑ روپے کا بزنس کیا، فلم کی کہانی 1962 کی بھارت چین جنگ پر مبنی تھی جس میں سلمان کو پہلی بار ایک فوجی کے طور پر دکھایا گیا تھا۔
ناقدین نے فلم کو منفی ریویوز دیے، اس فلم میں چینی اداکارہ ژو ژو نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔
2008: یووراج
یووراج میں سلمان خان، کترینا کیف، انیل کپور اور زید خان شامل تھے، یہ ایک میوزیکل رومانوی ڈرامہ تھا جو باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوا، 48 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی اس فلم نے صرف 31.22 کروڑ کمائے، سبھائش گئی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کامیوزک تو ہٹ ہوا لیکن فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
2005: کیوں کی
سلمان خان اور کرینہ کپور کی فلم ’کیوں کی‘ بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی، ہٹ گانوں کے باوجود فلم نے لوگوں کی توجہ حاصل نہیں کرسکی، کیوں کی 21 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی اور صرف 23.15 کروڑ روپے کماسکی، یہ فلم ’تیرے نام‘ کے دو سال بعد ریلیز ہوگئی تھی۔
2021: رادھے
سلمان کی فلاپ فلموں میں رادھے بھی شامل ہے جو 90 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی تھی لیکن اس نے صرف 18.33 کروڑ کا بزنس کیا، پربھو دیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی باکس آفس پر خراب کارکردگی کو کووڈ 19 کی وبا کی وجہ بھی قرار دیا جاسکتا ہے، سلمان خان نے ذاتی طور پر تھیٹر مالکان سے فلم کی ناکامی پر معافی بھی مانگی۔
ان فلاپ فلموں کے باوجود سلمان خان کا اسٹارڈم متاثر نہیں ہوا اور ان کے پرستار ان کی آنے والی فلموں کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟