تاپسی پنو شوہر میتھیاس بوئے کو نہ جاننے والوں پر برس پڑیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو اپنے شوہر، سابق بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے کو نہ جاننے والے لوگوں پر برس پڑیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو نے حالیہ انٹرویو میں شوہر میتھیاس بوئے سے متعلق اظہار خیال کیا اور ان لوگوں پر طنز کیا جو ان کے شوہر سے متعلق کچھ […]

 0  3

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو اپنے شوہر، سابق بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے کو نہ جاننے والے لوگوں پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو نے حالیہ انٹرویو میں شوہر میتھیاس بوئے سے متعلق اظہار خیال کیا اور ان لوگوں پر طنز کیا جو ان کے شوہر سے متعلق کچھ جانتے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ میرے شوہر سے متعلق کچھ اس لیے نہیں جانتے کیونکہ وہ نہ تو کوئی کرکٹر ہیں اور نہ ہی بزنس مین ہیں۔

تاپسی نے کہا کہ لوگوں کو میرے شوہر کے بارے میں جاننے میں دلچسپی نہیں ہے، میں نے اسے کوئی چھپا کر نہیں رکھا، وہ کافی لمبا چوڑا بندہ ہے اور اپنی گوری رنگت کی وجہ سے چمکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

تاپسی پنو نے کہا ہے کہ میں ایسے لوگوں کے لیے بہت دکھی محسوس کرتی  ہوں جن کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ میرے شوہر کرتے کیا ہیں، وہ میرے شوہر سے متعلق سوال پوچھتے ہیں کہ یہ لڑکا کون ہے اور کیا کرتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ شاید لوگ جانتے ہی نہیں کہ میرے شوہر بیڈمنٹن کی دنیا میں سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے والوں میں سے ایک کامیاب کھلاڑی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ تاپسی پنو کے شوہر، میتھیاس بوئے بھارتی بیڈمنٹن ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔

تاپسی پنو نے مارچ 2024 میں ادے پور میں نجی تقریب کے دوران ڈنمارک کے سابق بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے سے شادی کی تھی۔

کام کے محاذ پر تاپسی پنو کی دو فلمیں ’پھر آئی حسین دل ربا‘ اور ’کھیل کھیل میں‘ آئندہ ماہ ریلیز ہوں گی۔ اس کے علاوہ اداکارہ فلم ’وہ لڑکی ہے کہاں‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow