سارہ خان اور آئمہ بیگ کی لفظی گولہ باری، مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں
گلوکارہ سارہ رضا خان کی جانب سے گلوکارہ آئمہ بیگ پر تنقید کے بعد معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن دونوں گلوکاروں کی تعریف کرتے ہوئے میدان میں آگئیں۔ حال ہی میں گلوکارہ سارہ خان ایک شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ایسے لوگوں کو گلوکاروں کی فہرست سے نکال دیا جن کو آٹو ٹیون کا […]
گلوکارہ سارہ رضا خان کی جانب سے گلوکارہ آئمہ بیگ پر تنقید کے بعد معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن دونوں گلوکاروں کی تعریف کرتے ہوئے میدان میں آگئیں۔
حال ہی میں گلوکارہ سارہ خان ایک شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ایسے لوگوں کو گلوکاروں کی فہرست سے نکال دیا جن کو آٹو ٹیون کا استعمال کرنا پڑے۔
سارہ نے آئمہ بیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آٹو ٹیون کا آپشن نکال دیا جائے تو آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں کہلائی جائیں گی۔
سارہ رضا خان کا کہنا تھا کہ آئمہ گلوکارہ ہیں ہی نہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے اور بھی بہت سے نام ہیں جو آٹو ٹیون کے بغیر گلوکار نہیں رہیں گے۔
سارہ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا جس کے بعد آئمہ بیگ نے بھی اپنا دفاع کرتے ہوئے جواب میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ اپنا مشہور گانا سِر دی بازی بغیر کسی آٹو ٹیون کے گنگنا رہی ہیں۔
آئمہ نے اس ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا کوئی مجھے یہاں آٹو ٹیون دے سکتا ہے پلیز، آخر یہ آنٹی ہیں کون‘۔
دونوں گلوکارہ کی اس لفظی جنگ کے بعد اس بحث پر اپنا نقطہ نظر دینے کیلئے مشہور گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں۔
مومنہ مستحسن کا کہنا تھا کہ وہ سارہ رضا خان کے آئمہ بیگ کی موسیقی کی مہارت یا اس میں کمی کے حوالے سے ان کے تبصروں سے بالکل متفق نہیں ہیں، مومنہ نے کہا کہ دونوں گوکارہ بہترین ہیں اور دونوں میں سے کسی کو بھی آٹو ٹیون کی ضرورت نہیں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟