نمرہ خان اور نائلہ ذوالفقار کی بھارتی گانوں پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل
شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نمرہ خان اور ان کی دوست نائلہ ذوالفقار کی بھارتی گانوں پر پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نمرہ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں نائلہ ذوالفقار راجا کے ساتھ گاڑی میں 90 کی دہائی کے مشہور […]
شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نمرہ خان اور ان کی دوست نائلہ ذوالفقار کی بھارتی گانوں پر پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نمرہ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں نائلہ ذوالفقار راجا کے ساتھ گاڑی میں 90 کی دہائی کے مشہور بھارتی گانوں پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’نوے کی دہائی کے بالی ووڈ گانوں کو ان کی پرانی یادوں اور تفریحی وائبز کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔
نمرہ خان نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نمرہ خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ کی وجہ سے ان کو رات کو نیند نہیں آتی۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں سوشل میڈیا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’ عام طور پر لوگ سوشل میڈیا پر خوشی کی چیزیں شیئر کرتے ہیں، حالانکہ وہ اندرونی طور پر کسی بہت دردناک مرحلے سے گزر رہے ہوتے ہیں کیونکہ کوئی بھی ان کے دکھ میں دلچسپی نہیں رکھتا۔’
نمرہ کے مطابق ہر شخص کی زندگی میں مشکلات ہیں لیکن اس کے باوجود اگر صرف جھوٹی خوشیاں دکھائی جائیں تو تعریف ملتی ہے لیکن اس کے برعکس اگر اپنا دکھ بیان کردیا جائے تولوگ آپ کو جج کرنا شروع کردیتے ہیں۔’
ساتھ ہی نمرہ خان نے اس بارے میں بھی بات کی کہ جب وہ حال ہی میں کراچی میں اغواء کا شکار ہوئی تھیں تو انہوں نے ویڈیو کیوں پوسٹ کی۔
اس سے متعلق بات کرتے ہوئے نمرہ خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ان کا مذاق اُڑانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن انہیں ایسی لڑکیوں سے پیغامات ملے جو ایسی ہی صورتحال سے گزر چکی تھیں اور وہ ان کی مالی، جذباتی اور قانونی مدد کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟