ریحام خان دلہن بن گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستانی صحافی ریحام خان نے مرزا بلال کیساتھ شادی کی دوسری سالگرہ پر برائیڈل شوٹ سے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ ریحام خان ان دنوں مرزا بلال کیساتھ اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کا جشن منانے میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحام شادی کا لباس زیب […]
پاکستانی صحافی ریحام خان نے مرزا بلال کیساتھ شادی کی دوسری سالگرہ پر برائیڈل شوٹ سے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
ریحام خان ان دنوں مرزا بلال کیساتھ اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کا جشن منانے میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحام شادی کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔
وائرل ہونے والی تصاویر میں انکے ہمراہ ان کے شوہر مرزا بلال بھی خوبصورت لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں اور فوٹو شوٹ کو چار چاند لگا رہے ہیں۔
ریحام نے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ،’ہماری مشترکہ زندگی کا جشن وقت کے سفر کے ساتھ منا رہے ہیں۔
پاکستانی صحافی کے مداح ان کے فوٹو شوٹ کی تعریف کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگ سابق ٹی وی اینکر پرسن کو دعائیہ کلمات اور نیک خواہشات کے پیغام پیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ریحام کی اس سے قبل بھی دو شادیاں ہو چکی ہیں۔ ان کی پہلی شادی 1993 میں اعجاز رحمان کیساتھ ہوئی تھی جو بدقسمتی سے سال 2005 تک چل سکی اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
ریحام خان کا ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ
بعد ازاں انہوں نے دوسری شادی سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ سال 2014 میں کی جو تقریبا ایک سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔
دو شادیاں ناکام ہونے کے بعد ریحام نے تیسری شادی کا فیصلہ کیا اور امریکی خوبرو ماڈل اور اداکار مرزا بلال کو اپنا جیون ساتھی بنایا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟