آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو ویڈیو دیکھنا مہنگا پڑ گیا
آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی ممبئی کی مصروف شاہراہ پر آملیٹ بنانے کی ترکیب اور بگ باس یوٹیوب شارٹس دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مسافر روہن کھلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کلپ شیئر کیا جس میں ڈرائیونگ کے دوران خطرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ روہن نے پچھلی […]
آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی ممبئی کی مصروف شاہراہ پر آملیٹ بنانے کی ترکیب اور بگ باس یوٹیوب شارٹس دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مسافر روہن کھلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کلپ شیئر کیا جس میں ڈرائیونگ کے دوران خطرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
روہن نے پچھلی نشست پر بیٹھ کر واقعے کو ریکارڈ کیا، مسافر نے ڈرائیور پر جان خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔
مسافر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اولا، آپ کا ڈرائیور ہماری جان کو خطرے میں ڈال کر گاڑی چلاتے ہوئے آملیٹ بنانا سیکھ رہا ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ اصلاحی اقدامات کریں گے، اسسے پہلے کہ یہ بھی موٹر سائیکل کی طرح یہ بھی جلد آگ لگنے کے سبب راکھ میں بدل جائے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور کا فون اسٹیئرنگ وہیل کے قریب نصب ہے جس میں آملیٹ بنانے کی ترکیب چل رہی ہے، جیسے ہی کار مصروف سڑکوں سے گزرتی ہے ڈرائیور کو ایک ہاتھ سے ٹی وی شو بگ باس کا کلپ دیکھنے کے لیے سوائپ کرتے دیکھا گیا۔
ممبئی پولیس نے اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ مہاراشٹر ٹریفک پولیس کو مطلع کرنے کے لیے براہ کرم درست مقام کا اشتراک کریں۔
پولیس نے لکھا کہ ’ہم درخواست کرتے ہیں کہ اگر آپ کا فراہم کردہ پتہ کافی نہیں ہے تو ہمیں پورا پتہ بھیجیں۔
اولا سپورٹ نے بھی واقعے کا نوٹس لیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے سواری کا سی آر این (کسٹإر ریفرنس نمبر) طلب کیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟