’’سر پر نہیں بال، تو ساتھ رہنا محال‘‘ بیوی نے شادی کے اگلے روز گنجے شوہر سے خلع مانگ لیا
گنجا دولہا اس کی دلہن کو کو ایک آنکھ نہ بھایا اسی لیے شادی کے اگلے روز ہی لڑکی نے اپنے شوہر سے خلع مانگ لیا۔ خوبصورت نظر آنے اور شادی کے لیے لڑکے اور لڑکیاں کئی جتن کرتے ہیں جس کے لیے میک اپ کے ساتھ ساتھ دیگر کئی لوازمات کے ساتھ مصنوعی خوبصورتی […]
گنجا دولہا اس کی دلہن کو کو ایک آنکھ نہ بھایا اسی لیے شادی کے اگلے روز ہی لڑکی نے اپنے شوہر سے خلع مانگ لیا۔
خوبصورت نظر آنے اور شادی کے لیے لڑکے اور لڑکیاں کئی جتن کرتے ہیں جس کے لیے میک اپ کے ساتھ ساتھ دیگر کئی لوازمات کے ساتھ مصنوعی خوبصورتی حاصل جاتی ہے لیکن اگر کبھی اس کا پردہ چاک ہوتا ہے تو پھر یوں ہوتا ہے جیسا کہ اس نو بیہاتا جوڑے کے ساتھ ہوا۔
یہ انوکھا واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی اپنی شادی کے اگلے روز ہی شوہر سے خلع حاصل کرنے کے لیے عدالت پہنچ گئی جس نے سب کو حیران کر دیا۔
العربیہ نیوز کے مطابق شکایت کنندہ نئی نویلی دلہن نے اپنے وکیل نہی الجندی کی معرفت عدالت سے رجوع کیا جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ لڑکے نے ان کی موکلہ کو دھوکا دیا اور شادی کے بعد پتہ چلا کہ اس کا شوہر گنجا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شادی سے پہلے دونوں کی کچھ عرصے تک منگنی رہی تھی تاہم منگنی سے شادی کے عرصے کے دوران لڑکے نے ہمیشہ وگ پہن رکھی ہوتی تھی۔
وکیل نے اسی حوالے سے عدالت کو بتایا کہ لڑکا اس دوران اپنی منگیتر سے ملاقات میں اپنے خوبصورت بالوں اور برانڈڈ شیمپو کا ذکر کرتا تھا لیکن شادی کے بعد جب دولہا نے اپنی وگ اتاری تو دلہن اپنے شوہر کو گنجا دیکھ کر حیران رہ گئی۔
حقیقت کا علم ہونے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور شوہر نے طیش میں آکر اپنی بیوی پر ہاتھ بھی اٹھایا جس کے بعد خاتون نے گھر چھوڑ دیا اور عدالت میں شوہر پر دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے خلع کا مقدمہ دائر کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے خاتون کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے تاہم دھوکے باز شوہر جہیز کا سامان واپس دینے کو تیار نہیں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟