چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آنے والے آئی سی سی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں آئندہ سال فروری میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا […]
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آنے والے آئی سی سی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں آئندہ سال فروری میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد آج پاکستان پہنچا تھا جس نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔
سینیئر منیجر سارہ ایڈگر، منیجر عون زیدی پر مشتمل آئی سی سی ایونٹ آپریشنز کی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز عثمان واہلہ، ایس ڈی ایم لاجسٹک اسد مصطفیٰ و دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے آئی سی سی وفد کو اسٹیڈیم سے متعلق بریفنگ دی۔
آئی سی سی وفد نے اسٹیڈیم آنے سے قبل شہر کراچی کے مختلف ہوٹلز کا بھی دورہ کیا
نیشنل اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے دورے کے بعد وفد واپس ہوٹل روانہ ہوگا جہاں سے یہ ٹیم آج شام لاہور جائے گی جہاں وہ قذافی اسٹیڈیم اور اگلے مرحلے میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرے گی۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 ، آئی سی سی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا
آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹ کرس ٹیٹلے راولپنڈی میں وفد کو جوائن کریں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟