بزرگ سعودی شہری جو 90 سال سے یہ کام بلا ناغہ کر رہے ہیں!
عمر بڑھنے کے ساتھ جسمانی مشقت کے کام انسان کے لیے مشکل ہو جاتے ہیں لیکن یہ سعودی بزرگ 90 سال سے بلا ناغہ واک کرتے ہیں۔ جسمانی ورزش اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے تاہم جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے جسمانی مشقت والے کام اس کے لیے مشکل امر بن جاتے […]
عمر بڑھنے کے ساتھ جسمانی مشقت کے کام انسان کے لیے مشکل ہو جاتے ہیں لیکن یہ سعودی بزرگ 90 سال سے بلا ناغہ واک کرتے ہیں۔
جسمانی ورزش اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے تاہم جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے جسمانی مشقت والے کام اس کے لیے مشکل امر بن جاتے ہیں لیکن ہم آپ کو ایسے معمر سعودی شہری کے بارے میں بتا رہے ہیں جو اپنی عمر کی سنچری مکمل کرنے کے قریب ہیں اور گزشتہ 90 سال سے بلا ناغہ واک کر رہے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق یہ معمر شہری عبدالمحسن سلطان ہیں جو ضعیف العمری اور کئی آپریشن ہونے کے باوجود بلا ناغہ روز چہل قدمی کرتے ہیں۔
عبدالمحسن نے بتایا کہ وہ 90 سال سے روزانہ واک کرتے ہیں اور آج تک اس میں ایک دن کا بھی ناغہ نہیں کیا ہے۔
بزرگ شہری کے مطابق چہل قدمی میرا شوق ہے مگر بڑھتی عمر کے ساتھ اب اس کا دورانیہ کم ہو گیا ہے اور اب میں روزانہ صرف 20 سے 30 منٹ تک ہی واک کرتا ہوں۔
عبدالمحسن سلطان روزانہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ چہل قدمی کے لیے قریبی عوامی پارک جاتے ہیں اور ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ چہل قدمی کرنا ان کے والد کی پرانی عادت ہے جس کو وہ نہیں چھوڑ سکتے۔
مذکورہ شہری کے بیٹے جو امریکا میں مقیم ہیں نے بتایا کہ میرے والد مجھے سے امریکا میں ملنے آئے تو وہ وہاں بھی روزانہ چہل قدمی کے لیے جاتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں والد چہل قدمی کے لیے روزانہ نئی جگہ کا انتخاب کرتے تھے، کبھی جھیل کے قریب تو کبھی دریا کے کنارے وہ اپنا شوق پورا کرتے تھے۔ا
آپ کا ردعمل کیا ہے؟