واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی، نئے فیچر کی آمد

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نئے ریورس امیج سرچ فیچر پر کام کر رہا ہے اور آزمائش کے طور پر محدود صارفین کو اس تک رسائی دے دی گئی ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی تصویر کو براہ راست ایپ سے گوگل پر اپلوڈ کرکے اس کی […]

 0  0
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی، نئے فیچر کی آمد

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نئے ریورس امیج سرچ فیچر پر کام کر رہا ہے اور آزمائش کے طور پر محدود صارفین کو اس تک رسائی دے دی گئی ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی تصویر کو براہ راست ایپ سے گوگل پر اپلوڈ کرکے اس کی اصلیت جان سکیں گے۔

یہ فیچر خاص طور پر جعلی یا گمراہ کن مواد کی شناخت بہتر بنانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، تاکہ صارفین شیئر کی گئی تصاویر کی سچائی کا اندازہ لگا سکیں اور مزید معلومات حاصل کر سکیں۔

info image

اس سے قبل ایک خبر یہ زیر گردش تھی کہ واٹس ایپ پر صارفین کی سہولت کے لیے دستاویزات اور تصاویر کو اسکین کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

جس کے بعد اس ایپلی کیشن پر ’امیج ریورس سرچ‘ کی بھی آزمائش شروع کردی گئی ہے اس سلسلے میں مخصوص صارفین کو اس تک رسائی بھی دی گئی ہے۔

واٹس ایپ اپڈیٹس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق مذکورہ فیچر کے تحت صارفین گوگل ریورس امیج کی طرح تصاویر کو بھی باآسانی ڈھونڈ سکیں گے۔

واٹس ایپ فیچر

فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی مطلوبہ تصویر پر کلک کریں گے ازخود موبائل یا ڈیسک ٹاپ پر ویب ورژن کھل جائے گا، جہاں تصویر سے ملتی جلتی دیگر تصاویر اور پوسٹس بھی نظر آنے لگیں گی۔

اس فیچر کا مقصد موصول ہونے والی تصاویر کی تحقیق کرنا ہے، تاکہ صارفین مزید معلومات حاصل کر سکیں، موصول ہونے والی تصویر کو واٹس ایپ کے چیٹ باکس میں ہی کلک کرکے ویب ورژن پر سرچ کیا جاسکے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow