سفارش پر اہم ادارے کے سربراہ کے عہدے پر تعینات میل نرس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: سیاسی شخصیت کی سفارش پر بھرتی ڈی جی ایف ڈی آئی ظفر اقبال چنا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایمونائزیشن کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق […]

 0  1
سفارش پر اہم ادارے کے سربراہ کے عہدے پر تعینات میل نرس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: سیاسی شخصیت کی سفارش پر بھرتی ڈی جی ایف ڈی آئی ظفر اقبال چنا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایمونائزیشن کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق ظفر اقبال چنا سے ڈی جی ایف ڈی آئی کا چارج واپس لے لیا گیا ہے، اور ڈی جی ہیلتھ کو سربراہ ایف ڈی آئی کا عارضی چارج دے دیا گیا، جب کہ وزارت صحت ایف ڈی آئی کا مستقل سربراہ جلد تعینات کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میل نرس ظفر اقبال کو گزشتہ ماہ عارضی طور پر سربراہ ایف ڈی آئی تعینات کیا گیا تھا، اور ان کی تعیناتی سیاسی شخصیت کی سفارش پر ہوئی تھی۔

گریڈ 19 کے ظفر اقبال پمز اسپتال کے سینئر موسٹ نرس ہیں، اور ڈیپوٹیشن پر ایف ڈی آئی میں تعینات ہیں، جب کہ ڈی جی ایف ڈی آئی کے لیے اہلیت کا معیار ایم بی بی ایس، ایم پی ایچ تھی، جب کہ ظفر اقبال چنا شعبہ نرسنگ میں ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں۔

ذرائع کے مطابق ظفر اقبال شارٹ لسٹ امیدواروں میں شامل نہیں تھے، شارٹ لسٹ امیدواروں میں ایم بی بی ایس، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز تھے۔ یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز نے گزشتہ روز ظفر اقبال چنا کی تعیناتی کی خبر نشر کی تھی۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایمونائزیشن کا شمار ملک میں پبلک ہیلتھ سیکٹر کے اہم ترین اداروں میں ہوتا ہے ۔ ماضی میں اس ادارے کا نام توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات( ای پی آئی )تھا جسے تحریک انصاف حکومت میں تبدیل کر کے ایف ڈی آئی کیا گیا تھا۔ ایف ڈی آئی کی ذمہ داری پاکستان کو دنیا بھر سے ملنے والی مختلف امراض کی ویکسینوں کی وصولی کے ساتھ وفاقی سطح پر زخیرہ اندوزی اور ملک گیر ترسیل یقینی بنانا ہے۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایمونائزیشن کا مرکزی دفتر اور ویئرہاوس اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں واقع نیشنل ہیلتھ کمپلیکس میں قائم ہے جہاں بیرون ملک سے آنے والی پولیو، خسرہ، خناق اور نمونیہ سمیت روٹین ایمونائزیشن کی ویکسین ذخیرہ کی جاتی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow