ٹک ٹاک کا اے آئی سے تیار کردہ مواد کی لیبلنگ اور میڈیا لٹریسی کیلیے اقدامات کا آغاز

کولیشن فار کانٹنٹ پرووینس اینڈ آتھنٹی سٹی (C2PA) کے تعاون سے ٹک ٹاک پہلا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم بننے کیلیے تیار ہے جو مختلف پلیٹ فارمز سے اپ لوڈ ہونے کی صورت میں بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے تیار کردہ کانٹنٹ کو ازخود لیبل کرنے کیلیے کانٹنٹ کریڈینشلز ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔ آرٹیفیشل […]

 0  6
ٹک ٹاک کا اے آئی سے تیار کردہ مواد کی لیبلنگ اور میڈیا لٹریسی کیلیے اقدامات کا آغاز

کولیشن فار کانٹنٹ پرووینس اینڈ آتھنٹی سٹی (C2PA) کے تعاون سے ٹک ٹاک پہلا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم بننے کیلیے تیار ہے جو مختلف پلیٹ فارمز سے اپ لوڈ ہونے کی صورت میں بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے تیار کردہ کانٹنٹ کو ازخود لیبل کرنے کیلیے کانٹنٹ کریڈینشلز ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کیے گئے کانٹنٹ سے پیش آنے والے ممکنہ چیلنجوں کو سمجھتے ہوئے ٹک ٹاک نے شفافیت میں اضافہ کیلیے ایک مضبوط نظام نافذ کیا ہے۔ اس اقدام میں ٹک ٹاک کے ملکیتی AI effects کو استعمال کرتے ہوئے تمامAIGC  کی خودکار لیبلنگ شامل ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران 37 ملین سے زائد کری ایٹرز نے ٹک ٹاک کے جدید لیبلنگ ٹولز سے فائدہ اٹھایا ہے جس سے کانٹنٹ کے اصل ہونے کی واضح سمجھ بوجھ کو فروغ ملا ہے۔

شفافیت کیلیے اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ٹک ٹاک جلد ہی اپنے تمام کانٹنٹ میں کانٹنٹ کریڈینشل کو توسیع دے گا جس سے میٹا ڈیٹا کے ڈاؤن لوڈ ہونے پر بھی کنٹنٹ کے ساتھ منسلک رہ سکے گا۔

ٹک ٹاک کا اے آئی سے تیار کردہ مواد کی لیبلنگ اور میڈیا لٹریسی کیلیے اقدامات کا آغاز

یہ خصوصیت صارفین اور بیرونی پلیٹ فارمز کو کانٹنٹ کی صداقت کی توثیق کرنے کے قابل بناتی ہے جس سے ڈیجیٹل منظر نامے میں شفافیت کے عالمگیر معیار کو فروغ ملتا ہے۔

میڈیا وائز(MediaWise)  اور وٹنیس(WITNESS)  کے اشتراک سے ٹک ٹاک تعلیمی کیمپینز کا ایک سلسلہ شروع کر رہا ہے جس کا مقصد میڈیا میں ٹیکنالوجی سے متعلق خواندگی میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ اقدامات صارفین کو آن لائن معلومات کا تنقیدی جائزہ لینے اور بااختیار بنانے کیلیے تیار کیے گئے ہیں جو آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ حقیقی اور گمراہ  کانٹنٹ کے درمیان فرق کرتے ہیں۔ سال بھر ٹک ٹاک میڈیا وائز کے تعاون سے 12 ویڈیوز کی ایک سیریز جاری کرے گا جس کا مقصد عالمی سطح پر میڈیا میں خواندگی اور مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔

ایڈوب(Adobe)  کے جنرل کاؤنسل اور چیف ٹرسٹ آفیسر ڈانا راؤ(Dama Rao)  نے ٹک ٹاک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ٹک ٹاک کے کری ایٹرز اور صارفین کی وسیع کمیونٹی کے ساتھ C2PA  اورCAI دونوں میں ان کی شمولیت اہم ہے، آج کے ڈیجیٹل دور میں کنٹنٹ کی صداقت کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے یہ شراکت داری اس مقصد کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

میڈیا وائز کے ڈائریکٹر الیکس مہادیون(Alex Mahadevan)  نے اس شراکت داری کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ٹک ٹاک پر ہمارے ٹین فیکٹ چیکنگ نیٹ ورک(Teen Fact-Checking Network)   نیٹ ورک کے آغاز کے بعد سے ہم نے نمایاں مصروفیت دیکھی ہے، ہم ان نئے اقدامات کے ذریعے لوگوں کو آن لائن فکشن سے حقائق کو سمجھنے کیلیے مزید بااختیار بنانے کیلیے پُرجوش ہیں۔

ایڈوب کی زیرِ قیادت کانٹنٹ کی صداقت کے اقدام (CAI) میں شمولیت کے ذریعے  ٹک ٹاک کانٹنٹ کی صداقت کو فروغ دینے والے صنعتی معیارات کو اختیار کرنے میں سب سے آگے ہے۔ توقع ہے کہ اس مشترکہ کوشش سے ٹک ٹاک پر آٹو لیبل والے ایسے AIGC کی مقدار میں بتدریج اضافہ ہوگا جس سے صارفین کے تجربے اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow