گوگل پر بھاری جرمانہ عائد
فرانس نے دنیا میں مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل پر 25 کروڑ یورو کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ فرانس کے مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل پر یہ جرمانہ یورپی یونین انٹلیکچوئل پراپرٹی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے اور گوگل نے معاہدے کی ان […]
فرانس نے دنیا میں مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل پر 25 کروڑ یورو کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
فرانس کے مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل پر یہ جرمانہ یورپی یونین انٹلیکچوئل پراپرٹی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے اور گوگل نے معاہدے کی ان 7 میں سے 4 شرائط کی خلاف ورزی کی، جن پر اس نے خود اتفاق کیا تھا۔
یورپی ادارے نے گوگل کے مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ بارڈ (جس کا نام اب تبدیل کرکے جیمنائی کر دیا گیا ہے) کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹ کو خبر رساں اداروں اور میڈیا اداروں کو آگاہ کیے بغیر ان کے مواد سے تربیت دی جا رہی ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے تھے مگر ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ تاہم اب تک گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ جرمانہ فرانس کے بڑے میڈیا اداروں کی جانب سے آن لائن مواد کے بارے میں دائر مقدمے پر عائد کیا گیا۔
اس مقدمے میں گوگل پر ابتدائی طور پر 50 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا مگر اس پر عدالت سے باہر تصفیہ کرتے ہوئے گوگل نے مختلف اقدامات کرنے کی یقین دہائی کرائی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟