ملک میں فی تولہ سونا آج کتنا سستا ہوا؟

کراچی: سونا سستا ہو گیا، مسلسل بڑھتی قیمتوں کو بریک لگنے کے بعد اب سونے کی قیمت میں معمولی کمی آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کو ریورس گیر لگ گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی آئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز […]

 0  3
ملک میں فی تولہ سونا آج کتنا سستا ہوا؟

کراچی: سونا سستا ہو گیا، مسلسل بڑھتی قیمتوں کو بریک لگنے کے بعد اب سونے کی قیمت میں معمولی کمی آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کو ریورس گیر لگ گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی بڑی کمی آئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے کا ہو گیا ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی، ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2337 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow