زارا نور عباس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ زارا نور جو گزشتہ دنوں ایک خوبصورت اور پیاری سی بیٹی کی والدہ کے مرتبے پر فائز ہوئی ہیں ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا […]

 0  3
زارا نور عباس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ زارا نور جو گزشتہ دنوں ایک خوبصورت اور پیاری سی بیٹی کی والدہ کے مرتبے پر فائز ہوئی ہیں ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے۔

گزشتہ دنوں زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ’خوش آمدید جشن نورِ جہاں‘ تقریب رکھی گئی جس میں اداکارہ زارا نور عباس نے ڈانس بھی کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)

مذکورہ ویڈیو میں زارا نور عباس مشہور بھارتی گانے کی دھن پر محو رقص ہیں، اس موقع پر وہاں موجود مہمانوں نے بھی انہیں خوب سراہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 مارچ کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی تھی۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے نومولود بیٹی کا نام ’نور جہاں صدیقی‘ بتایا جبکہ دونوں نے مداحوں سے بیٹی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow