عینا آصف رونے کی اداکاری کیسے کرتی ہیں؟ راز کی بات بتا دی
کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں عینی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عینا آصف نے بتایا ہے کہ رونے والے مناظر وہ کیسے عکس بند کرواتی تھیں ؟ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ میں معروف اداکارہ عینا آصف اور شوبز انڈسٹری […]
کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں عینی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عینا آصف نے بتایا ہے کہ رونے والے مناظر وہ کیسے عکس بند کرواتی تھیں ؟
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ میں معروف اداکارہ عینا آصف اور شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جینیس ٹیسا نے شرکت کی اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
پروگرام کے میزبان محب مرزا نے عینا آصف سے سوال کیا کہ رونے اور ہنسنے کی اداکاری میں کون سا کام مشکل لگتا ہے جسا کے جواب میں عینا آصف نے بتایا کہ ہنسنا ہنسانا واقعی بہت مشکل کام ہے تاہم رونے کی ایکٹنگ اس کی بہ نسبت آسان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض مرتبہ صورتحال ایسی ہوتی ہے کہ رونا بھی بہت مشکل لگتا ہے اور آسو نہین نکلتے لیکن اس طریقہ یہ ہے کہ ہم انگلیوں کی مدد سے پلکوں پر گلیسرین لگا لیتے ہیں اور اس کی ٹھنڈک سے آنکھوں میں تھوڑی سی جلن ہوتی ہے اور آنکھوں سے پانی نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔
مائی ری کے بعد مداحوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا
مقبول ڈرامے ’مائی ری‘ میں کم عمر دلہن اور کم عمر ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عینا آصف نے بتایا کہ وہ حساس ذہنیت کی مالک ہیں، ڈرامہ ’بے بی باجی‘ اور ’مائی ری‘ میں ان کے کردار پر تنقید بھی ہوئی لیکن مداحوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟