شلپا راؤ کی مہدی حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کی ویڈیو وائرل
بھارتی گلوکارہ شلپا راؤ نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کو غزل گنگنا کر خراج تحسین پیش کردیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ شلپا راؤ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شہنشاہ غزل مہدی حسن کی غزل ’گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے‘ گنگنا کر خراج تحسین پیش کرتے دیکھا […]
بھارتی گلوکارہ شلپا راؤ نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کو غزل گنگنا کر خراج تحسین پیش کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ شلپا راؤ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شہنشاہ غزل مہدی حسن کی غزل ’گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے‘ گنگنا کر خراج تحسین پیش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شلپا راؤ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ غزل حسن ہے بلکہ میں اسے کامیابی کا نشان کہوں گی۔‘
گلوکارہ نے کہا کہ اس غزل کو ذہن میں رکھتے ہوئے دوبارہ سنیں، یہ مہدی حسن صاحب کو دیا گیا میرا سلام ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ فیض صاحب ہمیشہ بصیرت والے رہیں گے، لگتا ہے یہ غزل عشق، کھوئی محبت اور فطرت کے بارے میں ہے لیکن اصل میں یہ ایک کال ہے جو لوگوں کو بااختیار بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔‘
واضح رہے کہ شلپا راؤ اس سے قبل ملکہ ترنم نور جہاں کو بھی خراج تحسین پیش کرچکی ہیں۔
شہنشاہ غزل مہدی حسن کو ان کی فنی خدمات کی اعتراف کے طور پر تمغہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
مہدی حسن کا 13 جون 2012 کو کراچی میں انتقال ہوا جہاں وہ نارتھ کراچی کے محمد شاہ قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟