آغا علی نے حنا الطاف سے علیحدگی سے متعلق کیا کہا؟
اداکار آغا علی نے اپنی اور اہلیہ حنا الطاف کی علیحدگی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے بعد اپنے اکیلے رہنے کی تصدیق کردی. ٹیلی ویژن کے معروف پروگرام میں میزبان نے ان سے گھریلو ملازم کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ بہت طویل عرصہ گزر […]
اداکار آغا علی نے اپنی اور اہلیہ حنا الطاف کی علیحدگی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے بعد اپنے اکیلے رہنے کی تصدیق کردی.
ٹیلی ویژن کے معروف پروگرام میں میزبان نے ان سے گھریلو ملازم کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ بہت طویل عرصہ گزر گیا ہے میں نے گھریلو کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں رکھا۔
انھوں نے کہا کہ 2022 میں فیصلہ کیا تھا کہ مجھے گھریلو کام کے لیے کوئی ملازم نہیں چاہیے۔ میں نے پرسوں پہلی بار بیف لائم اسپاگیٹی بنائی جو بہت اچھی بنی تھی۔
آغا علی نے کہا کہ اب میں اکیلے رہتا ہوں تو مجھ سے اپنا کام اور گھریلو ملازم مینج نہیں ہوپا رہا تھا۔ میں 10 سے 12 گھنٹے کام کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتا ہوں۔
اداکار نے کہا کہ گھریلو ملازم کی ٹائمنگ مینج نہیں ہوتی تھی، کبھی ایسا ہوتا تھا کہ میں کام کے لیے نکل جاتا تھا اس کے بعد ملازم آتا تھا یا کام کے لیے نکلنا ہوتا تھا تو اس وقت کام چل رہا ہوتا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ میں نے 24 گھنٹوں کے لیے ملازم بھی رکھ لیا تھا لیکن پھر اس کی بھی اپنی زندگی ہے، اسے بھی کبھی چھٹی چاہیے ہوتی تھی۔
گھر کے کام کرنے کے حوالے سے انھوں نے انکشاف کیا کہ اپنے ایک کینیڈین دوست سے متاثر ہوکر گھر کے تمام کام خود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ پچھلے سال سے اداکارہ حنا الطاف اور اداکار آغا علی کے درمیان علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں تاہم اس حوالے سے دنوں نے اب تک واضح موقف نہیں دیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟