کریتی سینون کو ان کا شہزادہ مل گیا؟
بالی ووڈ اداکارہ کریتی سیونون نے لگتا ہے اپنا شہزادہ ڈھونڈ لیا ہے، وہ یونان میں بھارتی نژاد کاروباری نوجوان کے ساتھ اپنی سالگرہ مناتی پائی گئیں۔ بھارتی میڈیا میں ان دنوں 34 سالہ کریتی سینن اور 25 سالہ بزنس مین کبیر باہیا کے درمیان رومانس کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، ان دنوں کی […]
بالی ووڈ اداکارہ کریتی سیونون نے لگتا ہے اپنا شہزادہ ڈھونڈ لیا ہے، وہ یونان میں بھارتی نژاد کاروباری نوجوان کے ساتھ اپنی سالگرہ مناتی پائی گئیں۔
بھارتی میڈیا میں ان دنوں 34 سالہ کریتی سینن اور 25 سالہ بزنس مین کبیر باہیا کے درمیان رومانس کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، ان دنوں کی لندن میں ایک ساتھ ٹہلنے کی تصویریں بھی سامنے آئی تھیں، اب لگ رہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے قریب ہوتے جارہے ہیں۔
جوڑی کی تازہ تصویر یونان سے سامنے آئی ہے جہاں کریتی کبیر کے ساتھ اپنی سالگرہ مناتی نظر آئیں جس سے ان کے درمیام ابھرتے ہوئے رومانس کی تصدیق ہوتی ہے۔
کریتی سینن اور کبیر باہیا کو ایک اوپن ایئر ریسٹورنٹ میں مداحوں نے دیکھا، بعدازاں دونوں کی ایک اور تصویر منظر عام پر آئی، جس میں انھیں دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کبیر باہیا کون ہے؟
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 25 سالہ کبیر باہیا برطانیہ میں مقیم ایک بزنس مین ہیں جنھوں نے اپنی اسکولنگ انگلینڈ میں کی۔ وہ کلجندر باہیا کے بیٹے ہیں جو برطانیہ میں قائم ٹریول ایجنسی ساؤتھ ہال ٹریول کے مالک ہیں۔
سنڈے ٹائمز کی 2019 میں شائع ہونے والی امیروں کی فہرست کے مطابق، بہیا خاندان کی مجموعی مالیت 4,500 کروڑ بھارتی روپے تھی۔
باہیا کرکٹر ایم ایس دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی کے کافی قریب ہیں جبکہ انھیں پرنس چارلس، بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ان کی سابقہ بیوی نتاشا اسٹینکوویچ کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟