ماہرہ خان کی رنبیر کپور کیساتھ وائرل تصاویر پر پہلی بار لب کشائی

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونے والی اپنی تصاویر پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔ ماہرہ خان 2017 میں اُس وقت سرخیوں میں تھیں جب انہیں نیویارک میں سڑک پر رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس پر اداکارہ کو سخت […]

 0  1

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونے والی اپنی تصاویر پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔

ماہرہ خان 2017 میں اُس وقت سرخیوں میں تھیں جب انہیں نیویارک میں سڑک پر رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس پر اداکارہ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہیرا منڈی‘ 15 سال قبل آفر ہوئی تھی، ماہرہ خان کا انکشاف

تاہم اب ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ تصاویر نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا تھا کہ ان کا کیریئر ختم ہوگیا ہے اور وہ دوبارہ کبھی کام نہیں کر پائیں گی۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کی وائرل تصاویر کے جذباتی اثرات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے تصاویر پر شائع ایک مضمون کا بھی حوالہ دیا جس میں پاکستان میں ان کی شہرت میں اضافہ اور تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد کیریئر کے زوال کی قیاس آرائیاں کی گئی تھیں۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے وہ مضمون پڑھنا یاد ہے جب میں نے سوچا تھا ’کیا میرا کیریئر ختم ہوگیا؟‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ بستر پر روتی تھی، تصاویر نے میری پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کو شدید متاثر کیا۔

تاہم، ماہرہ خان نے تنقید کو ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر اثر انداز ہونے سے روکنے میں کامیاب رہیں۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی پہلی ملاقات دبئی میں ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow